جہلم ویلی میں آن لائن کمپیوٹرائزڈ کریکٹر سرٹیفکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

1

جناب دیوان علی خان چغتائی وزیر تعلیم،ٹیوٹا آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے ایس پی آفس جہلم ویلی میں آن لائن کمپیوٹرائزڈ کریکٹر سرٹیفکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا-

افتتاحی تقریب ایس پی آفس میں منعقد ہوئی جس میں جناب دیوان چغتائ وزیر حکومت کے علاوہ سید فدا حسین کاظمی ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی، خرم اقبال سپرنٹنڈنٹ پولیس،ڈاکٹر طاہر رحیم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،سردار ظہیر احمد ڈی ایس پی صدر مقام، محمد بشیر پی ڈی ایس پی، رضوان ریاض ڈار انسپکٹرCIA، ودیگر ضلعی و پولیس آفیسران نے شرکت کی-

خرم اقبال سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسے سے پہلے مینول کریکٹر سرٹیفکیٹ کی اجرائیگی ایک مشکل ترین پراسس تھاجس میں وقت کا ضیائع بھی ہوتا تھا-اب سائل ایس پی آفس میں آئے جہاں سے اسکا آن لائن فارم(PKM Global)پر فل ہوگا- کوئی بھی درخواست یا فوٹو ہمراہ لانے کی ضرورت نہیں -فارم فل ہونے کے 10منٹ بعد سائل کو اسی آفس سے سرٹیفکیٹ مل جائے اور اس کے نمبر پر بذریعہ واٹس ایپ بھی سینڈ کیا جائے گا-یہ سرٹیفکیٹ پولیس کی ویب سائٹ پر آن لائن چیک کیا جاسکے گا-

وہیکل ویریفکیشن سسٹم(VVS) بھی انسٹال کیا گیا ہے -اب کوئی بھی شہری جو گاڑی خرید کرنا چاہتا ہو یا اس گاڑی کے متعلق یہ معلومات حاصل کرنا چاہتا ہو کہ وہ گاڑی پاکستان /آزاد کشمیر میں کسی بھی مقدمہ /معاملہ میں ملوث یا چوری کی تو نہیں تو وہ ایس پی آفس سے مفت گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، چیسز نمبر مہیا کر کے دفتری اوقات کار میں حاصل کر سکاتا ہے-
قبل ازیں تھانجات میں مینول FIRکا اندراج ہوتا تھا اب تھانجات میں PSRMSکے تحت FIRآن لائن درج ہو رہی ہیں -پولیس خدمت مرکز سے FIRکی کاپی، ڈرائیونگ لائسنس کی NOCحاصل کی جا سکتی ہے-

ملازمین پولیس کا سروس جو مینول تھا اب HRMISکے ذریعہ ریکارڈ آن لائن کر دیا ہے -ہر ملازم کی تفصیل /بائیو ڈیٹا ایک کلک پر مہیا ہوتی ہے-
ملزمان کا کریمنل ریکارڈبذریعہCRMSآن لائن کیا جا رہا ہے -جس سے کسی بھی واردات کو ٹریس کرنے میں آسانی ہو گی-

ضلع ہذا میں تعینات پولیس آفیسران، انٹری پوائنٹس پر ای پولیس پوسٹ(EPP)مہیا کی گئی ہے جس سے ضلع ہذ اداخل ہونے والی گاڑیوں، مشکوک افراد کی چیکنگ /پٹرتال کی جائے گی-
ضلعی ہیڈ کوارٹر اور ہٹیاں بالا بازار میں جلد ہی CCTVکیمرہ جات کی تنصیب بھی کروا رہے ہیں جس کا کنٹرول روم سے رابطہ ہو گا اور پورے شہری کی سیکیورٹی کوموئثر بنایا جائے گا-

جہلم ویلی میں آن لائن کمپیوٹرائزڈ کریکٹر سرٹیفکیٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

جناب دیوان علی خان چغتائی وزیر حکومت نے ایس پی خرم اقبال کی جانب سے پیش کردہ بریفنگ کے بعد ضلع جہلم ویلی میں دو ہفتہ کی تعیناتی کے اندر اتنی اصلاعات لانے اورپولیس کو ڈیجیٹل کرنے پر ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی-مذید کہا کہ آپ ضلع پولیس جہلم ویلی کو مثالی بنائیں اس سلسلہ میں موجود رکاوٹوں کو دور کروں گا -آخر میں ایس پی خرم اقبال نے جہلم ویلی پولیس کی جانب سے جناب وزیر حکومت کا شکریہ ادا کیا-

1 Comment
  1. […] جہلم ویلی میں آن لائن کمپیوٹرائزڈ کریکٹر سرٹیفکیٹ کا ب… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.