مسلم لیگ نون وارڈ نمبر 15 کے عہدے داران و کارکنان کا ہنگامی اجلاس

0

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ نون وارڈ نمبر 15 کے عہدے داران و کارکنان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عہدیداران و کارکنان مسلم لیگ نون وارڈ نمبر 15 دیگر عوام علاقہ نے شرکت کی-

اجلاس میں سید علی رضا راجہ حسیب جاوید راجہ شمشیر علی حماد سواتی بشارت اعوان محمود شاہ عبداللہ کھوکھر شیخ شاہد شیخ نصیر اشرف بھٹی الیاس کیانی شیخ وقار شیخ پرویز راجہ حیدر علی چوہدری بابر زمان حنیف عباسی تیمور احمد میر مرتضی و کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اجلاس میں وارڈ نمبر 15 کے اندر مسلم لیگ نون کے کارکنان اور ووٹروں کے ساتھ موجودہ حکومت کی طرف سے آئے روز نا انصافیوں کی جا رہی ہیں اور ہماری وارڈ مکمل دو سال سے نظرانداز کی جا رہی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران نے کہا کہ ہماری وارڈ کے ایک نظریاتی اور بانی کارکن راجہ ساجد اسحاق جو کچھ عرصہ قبل قیادت سے کچھ وجوہات کی بنا پر مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر کے پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے اور آج انہوں نے پیپلزپارٹی کو خیر باد کہہ دیا راجہ ساجد ایک مخلص محنتی ایماندار عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکن ہیں-

وارڈ نمبر 15 کے اندر سابقہ دور حکومت میں راجہ ساجد کی بدولت ہ میں بے شمار تعمیراتی کام ملے جو زمین پر بھی نظر آئے دن رات عوام کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے نظریاتی اور مخلص کارکن بہت کم جماعتوں کو نصیب ہوتے ہیں ایسے کارکنان جماعت کے اندر ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہم اپنی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کے راجہ ساجد کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں فی الفور دوبارہ مسلم لیگ نون میں شامل کیا جائے تا کہ وارڈ نمبر 15 کے اندر مسلم لیگ نون کو بہتر طریقہ کار سے مستحکم کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.