ضلع جہلم ویلی سے بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری

0

ہٹیاں بالا : ضلع جہلم ویلی سے منتخب ہونے والے18ممبران ضلع کونسل ،تین ممبران میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا،دو ممبران ٹاﺅن کمیٹی چکارسے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فدا کاظمی جبکہ نوے ممبران لوکل کونسلر تحصیل ہٹیاں بالا سے اسسٹنٹ کمشنر ولید انور نے حلف لے لیا-

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اداروں کے نو منتخب کونسلرزکی حلف برداری کی تقریب گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ہٹیاں بالا میں منعقد کی گئی تقریب میں ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف محکموں کے آفیسران کے علاوہ سیاسی سماجی رہنماوں نے شرکت کی نومنتخب ضلع کونسل ،میونسپل کمیٹی اور ٹاﺅن کمیٹی کے ممبران سے ڈپٹی کمشنر فدا کاظمی جبکہ لوکل کونسلر کے نوے ممبران سے اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا ولید انور نے حلف لیاحلف برداری کی تقریب کے دوران ممبران ضلع کونسل ، ممبران میونسپل کمیٹی ، ممبران ٹاﺅن کمیٹی چکار اور لوکل کونسلر کے ہمراہ انکے حمایتوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی-

Leave A Reply

Your email address will not be published.