وزیراعظم تنویر الیاس کی7ماہ کی حکومتی کارکردگی ماضی کے حکومتوں پر بھاری ہے

0

مظفرآباد: آئی ایس ایف آزادکشمیر کے مرکزی صدر و پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر جبار خان مغل نے کہا کہ وزیراعظم تنویر الیاس کی7ماہ کی حکومتی کارکردگی ماضی کے حکومتوں پر بھاری ہے ،ریاست کی تعمیر وترقی ،عوامی فلاح و بہبود ،نوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے وزیر اعظم تنویر الیاس بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم ریاست کی ترقی و خوشحالی کےلئے دن رات کوشاں ہیں ،مخالفین کو وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی 7ماہ کی بہترین حکومتی کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی ،آئے روز پروپیگنڈہ فیکٹریاں نت نئے شوشے چھوڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں ،آزادکشمیر کی عوام نے پی ٹی آئی اور سردار تنویر الیاس کو بھاری مینڈیٹ دے کر اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے ۔

حکومت اور وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے ،عوام کی فلاح و بہبود ،ریاست کی تعمیر و ترقی ،نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی اور روزگار کے مواقع میسر کرنا وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا خواب ہے ،ان شاء اللہ بہت جلد یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.