وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا فلاحی ادارے جمال فاؤنڈیشن کا دورہ

1

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا فلاحی ادارے جمال فاؤنڈیشن کا دورہ

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سنٹر میں موجود لاوارث اور یتیم بچوں سے ملاقات کی اور ان سے گھل مل گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر نے جمال سنٹر میں حال ہی میں لائے گئے معصوم بچے کا نام عبداللہ رکھا اور اسے پیار کیا

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سینٹر میں موجود 150 بچوں کی کفالت کے لیے اپنی طرف سے 15 لاکھ مالی امداد کے ساتھ بچوں کو اسلام آباد کی سیر کروانے کا اعلان کیا

وزیراعظم آزاد کشمیر نے بچوں کی معیاری تعلیم و تربیت اور کھانے پینے کے نظام میں بہتری بچوں کی نگرانی اور سنٹر کے مسائل کے حل کیلئے سینئر انتظامی افسر کو بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل کرنے کی ہدایت کی

اس موقع وزیراعظم آزاد کشمیر نے جمال فاونڈیشن کے چیئرمین کو انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور بچوں کے لیے بہترین طعام کا اہتمام کروایا

1 Comment
  1. […] وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا فلاحی ادارے ج… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.