سینئر اینکر پرسن ارشد شریف سپردخاک

0

ارشد شریف کو آج ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ اسلام آباد فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے پڑھایا جس میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم ارشد شریف کی تدفین کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ ہے۔

اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ کا غیر متعلقہ افراد کا ایچ الیون قبرستان میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ولیس اور ایف سی کے 5سو اہلکار سیکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف مرحوم کا جسد خاکی قائد اعظم اسپتال سے گھر کی جانب روانہ کردیا گیا ہے، جسد خاکی کو سخت سیکیورٹی حصار میں اسپتال سے روانہ کیا گیا۔

اہل خانہ اور عزیز و اقارب گھر پر ارشد شریف کا آخری دیدار کریں گے۔

موحوم ارشد شریف کی نماز جنازہ 2 بجے فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لئے ایچ الیون قبرستان لے جایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایچ الیون قبرستان میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کو ان کے والد اور بھائی کے قریب دفنایا جائے گا،ارشد شریف کی تدفین 3 بجے این الیون قبرستان میں کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے قبرستان کی سیکیورٹی سنبھال لی۔

ارشد شریف کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ملک کے بیشتر شہروں سے فیصل مسجد اسلام آباد میں لوگوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل مسجد میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، مسجد میں بڑی تعداد میں اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار موجود ہیں۔

ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ

بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ایکسرے، سی ٹی اسکین میں پورے جسم کی ہڈیوں کی جانچ کی گئی، ارشد شریف کے کندھے اور سر کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی ہے، جبکہ ان کے سر، کندھے کے علاوہ تمام ہڈیاں اصل حالت میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کو گولی دور سے لگی ہے، ایک گولی سر اور دوسری گولی سینے اور کندھے کے بیچ میں لگی ہے، کندھے پر لگنے والی گولی سے ہڈی ٹوٹی جبکہ اندرونی اعضاء شدید متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے کندھے پر لگنے والی گولی کے ٹکڑے جسم میں تاحال موجود ہیں اور ارشد شریف کے سر میں لگنے والی گولی آر پار ہو گئی تھی۔

اس سے قبل سینئر صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچنے پر گزشتہ شب ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا تھا، جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور میڈیکل ڈائریکٹر پمز نے پوسٹ مارٹم کے لیے 8 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

میڈیکل بورڈ کے ارکان میں کلینیشین، سرجنز اور سینئر ترین میڈیکولیگل افسران سمیت 6 سینئر ترین ڈاکٹر شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف مرحوم کے اہل خانہ کی خصوصی درخواست پر مزید 2 افراد کا اضافہ کیا گیا، جن میں ای این ٹی سرجن اور او ایم ایف ایس سرجن شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.