شیخ صادق امیدوار برائے ضلع کونسل یونین کونسل چکوٹھی سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

0

شیخ صادق امیدوار برائے ضلع کونسل یونین کونسل چکوٹھی

خوبصورت شخصیت،معیاری اور باوقار انسان شیخ صادق امیدوار برائے ضلع کونسل یونین کونسل چکوٹھی سے کاغذ نامزدگی جمع کروا دیے.

شیخ صادق ،مشکل وقت میں اقتدار چھوڑ کر فاروق حیدر خان کے قافلے کا حصہ بنے, امید ھے قیادت اگنور نہیں کرے گی.

مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوارشیخ صادق نے یونین کونسل چکوٹھی سے ممبر ضلع کونسل کے لیے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر حلقہ نمبر چھ سیدہ مہوش کاظمی کے پاس جمع کروا دئیے.
اس موقع پر شیخ صادق نے کارکنان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ کارکنان مسلم لیگ (ن) اہل علاقہ اور یوسی چکوٹھی کی عوام نے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی ہے.

مسلم لیگ (ن) اور قائد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہےمسلم لیگ (ن) کے کارکنان الیکشن کی تیاری آج سے شروع کر دیں انشااللہ یوسی چکوٹھی سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ہماری کامبابی کا فیصلہ عرش پر لکھا جا چکا ہے.

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے ہمارا مقابلہ ہی نہیں ہمارا مقابلہ دیگر جماعتوں سے ہے یوسی چکوٹھی کے جملہ مسائل سے آگاہ ہوں،موقع ملا تو انہیں بھرپور طریقے سے حل کروں گا، یوسی چکوٹھی میں صحت، تعلیم، روزگار، پانی،بجلی،اور مواصلات کے نظام کے ساتھ ساتھ آمدورفت کیلئے موجود راستوں کو سڑکات میں تبدیل کرنے کے علاوہ علاقے میں جملہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے.

شیخ صادق امیدوار برائے ضلع کونسل یونین کونسل چکوٹھی
انفرادی طور پر بھی علاقے کی فلاح بہبود کیلئے ہمیشہ سے کام کرتا آیا ہوں،آگے بھی علاقے کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے علاقے کی مثالی فلاح بہبود کا خواب لیکر نکلا ہوں جسے شرمندہ تعبیر کرنا ہے میر ے چاہنے والے کارکن حوصلہ رکھیں میرا سیاست میں آنے کا بنیادی مقصد ہی یہی ہے کہ میں علاقے کے مسائل کر سکوں اور عوام کے لئے علاقے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کروں میری کامیابی سے ہی انشاء اللہ علاقے کے مسائل کا حل یقینی ہو گا.

عوامی طاقت سے الیکشن میں کامیابی کے بعد یوسی چکوٹھی کے عوام کی فلاح و بہبود،تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی،روزگار اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے یونین کونسل کے حقوق کا تحفظ کرنا میری پہلی ترجیع ہو گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.