گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ ملے گا، وزیراعظم شہباز شریف

1

گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ ملے گا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ ملے گا۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی نے بہت بڑی کامیابی عطا فرمائی کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل آیا ۔ گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخارجہ بلاول بھٹو اورحنا ربانی کھر نے بہت اہم کردارادا کیا۔ میں تمام  اداروں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ اجتماعی کاوشوں کی بہ دولت ہم گرے لسٹ سے نکلے۔

انھوں نے کہا کہ آرمی چیف، ذیلی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جنھوں نےگرے لسٹ سےنکلنےکی کامیابی میں کردارادا کیا۔ اداروں، وزارت خارجہ نےبہترین کرداراداکیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیٹف نے کہا کہ پاکستان کی پینتیس سفارشات پر شاندار طریقے سے کام کیا، سابقہ حکومت نے فیٹف قانون میں سازی میں تعاون نہیں کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.