بلدیاتی انتخابات کے انعقاد و انتظامات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کا اجلاس

0

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد و انتظامات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کا اجلاس، مجسٹریٹ صاحبان، پولیس اور محکمہ تعلیم کے افسران کا مشاورتی اجلاس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ریٹرننگ آفیسران ایڈیشنل سیشن جج چوہدری خالد ثاقب،ایڈیشنل سیشن جج ڈڈیال محمد ادریس بھٹی،ظفر محمود مغل ایڈیشنل فیملی جج،سینئر سول جج سکندر خان،ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، عثمان منیر سانولہ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ضلع میرپور،،ایڈیشنل رجسٹرار مسٹ یونیورسٹی عبدالغفور,ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نذر حسین چوہدری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا حسین راجہ،ایکسین برقیات راجہ عمر حیات،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ نثار احمد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ فریدہ اکبر،نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر کے چاروں انتخاباتی حلقوں میں صاف شفاف، غیرجانبدارانہ اس اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد سمیت سکیورٹی کے جملہ انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور طے پایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور ضابطہ کی مکمل پاسداری کروائی جائے گی اس سلسلہ پولنگ عملہ کی تربیت اور دیگر امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر میرپور /ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید نے کہاکہ آزادجموں وکشمیرمیں بلدیاتی انتخابات طویل عرصے کے بعد منعقد ہورہے ہیں جن کے لئے جہاں دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی وہاں سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے جائیں تاکہ عوام الناس آزادانہ اور پرامن ماحول میں اپنا رائے دہی آزادی کے ساتھ استعمال کرسکیں۔ریاست کے جملہ اداروں کو اس حوالے سے جو جو زمہ داریاں سونپی جائیں گی وہ قومی ذمہ داری سمجھ کراپناابھرپوررول اداکریں اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی اشتراک کو مضبوط بنائیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سو فیصد عملدرآمد کروایا جائے۔الیکشن عملہ کی تعیناتی کے لیے ضلع میرپورکے محکمہ تعلیم سمیت دیگر تمام سرکاری جریدہ و غیر جریدہ ملازمین کی فہرستیں مہیا کی جائیں تاکہ انتخابات میں ڈیوٹی دینے والے جملہ ملازمین کی ٹریننگ کاانعقاد کیاجاسکے۔

اس طرح پولنگ سکیم مرتب کرنے کے حوالے سے ہرحلقہ میں سرکاری عمارات کی نشاندھی کی جائے تاکہ ووٹرز کی تعداد کومدنظررکھتے ہوئے ضابطہ کے مطابق پولنگ اسٹیشن ترتیب دیئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.