وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا راتگئے اچانک کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کا دورہ

0

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رات گئے اچانک کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کا دورہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موسٹ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر آفتاب، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی و چیئرمین عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ہسپتال کی عمارت اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا
وزیراعظم آزاد کشمیر کو ایم ایس ڈاکٹر نعمان بٹ نے ہسپتال میں موجود مشینری، قائم شعبہ جات پر بریفنگ دی

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ تعلیم، صحت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، ریاست کے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ہسپتال کو فعال کرنے کے لیے جملہ ضروریات فی الفور پوری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کارڈ یک ہسپتال کو ریاست کا ماڈل ہسپتال بنایا جائے، 50 یوم کے اندر ہسپتال کو مکمل فعال کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.